ETV Bharat / state

Samresh Singh Passes Away جھارکھنڈ کے سابق وزیر سمریش سنگھ کا انتقال

جھارکھنڈ کے سابق وزیر سمریش سنگھ کا جمعرات کی صبح تقریباً 6.30 بجے بوکارو کے سٹی سینٹر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ Samresh Singh Passes Away

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 12:20 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر سمریش سنگھ کا جمعرات کی صبح تقریباً 6.30 بجے بوکارو کے سٹی سینٹر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور سانس کی تکلیف کے باعث 12 نومبر کو انہیں رانچی کے میڈیکا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ منگل کو ڈاکٹروں نے ان کی حالت میں بہتری دیکھ کر انہیں چھٹی دے دی اور اس کے بعد وہ گھر پر تھے۔بوکارو کے سابق ایم ایل اے سنگھ بی جے پی کے بانی رکن تھے۔Samresh Singh Passes Away

سنگھ پہلی بار 1977 میں ایم ایل اے بنے تھے۔ بعد میں وہ 1985 اور 1990 میں بی جے پی کی طرف سے بوکارو سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سال 2000 میں جھارکھنڈ کی تشکیل کے بعد، سنگھ ریاست کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر بنے۔ سنگھ کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں چندن کیاری میں جمعہ کی صبح 9 بجے ادا کی جائیں گی۔ ان کے بڑے بیٹے رانا پرتاپ بھی امریکہ سے واپس آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Former Chinese President Dies چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کا 96 برس کی عمر میں انتقال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.