ETV Bharat / state

صاحب گنج : سیلاب کا قہر جاری - گنگا پمپ کینال پروجیکٹ

ریاست جھارکھنڈ کےضلع صاحب گنج اور اس کے نواحی علاقوں میں رہنے والے بیشتر افراد ہر برس سیلاب کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

سیلاب کا قہر
سیلاب کا قہر
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 5:15 PM IST

صاحب گنج کے پچاس ہزار سے زائد افراد کئی برسوں سے سیلاب کے دنوں میں بے گھر ہو جاتے ہیں۔

صاحب گنج : سیلاب کا قہر جاری

یہاں درجنوں مکانات سیلاب میں غرقاب ہو جاتے ہیں، لاکھوں روپئے کی املاک تباہ و برباد ہو جاتی ہے۔

رواں برس کے سیلاب میں اب تک 8 افراد کے مکانات گنگا میں غرقاب ہوچکے ہیں۔

اس علاقے میں گنگا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

صاحب گنج اور راج محل کے درمیان قومی شاہرہ نمبر 80 کے کنارے متعدد گھر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 2018 اور 2019 میں ، گنگا میں 42 مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

اس بار بھی سیلاب کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے۔ قومی شاہراہ نمبر80 پر پانی آتا ہے زیادہ تباہی ہوسکتی ہے۔

اس سےصاحب گنج اور راج محل کے درمیان رابطہ ختم ہوجائے گا۔

گذشتہ برس گنگا پمپ کینال پروجیکٹ کے تحت 15.47 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے۔

اس منصوبے کا مقصد سیلاب کے دوران گنگا سے ہونے والے مٹی کے کٹاؤ کو روکنا تھا۔

تاہم اس منصوبے پر ہنوز شروعات نہیں ہوئی ہے۔

مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ آج تک کسی بھی ضلعی انتظامیہ یا ریاستی حکومت یا عوامی نمائندے نے گنگا کٹاؤ کے خاتمے کا کام شروع کرنے کی طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

ہر برس لوگوں کے مکانات تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے پر مجبور جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے برعکس راج محل کے رکن اسمبلی نے محکمہ آبی وسائل کو ایک خط لکھا تھا،جس میں گنگا کٹاؤ کے خاتمے کا کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راج محل اسمبلی حلقہ میں گنگا سے ہونے والے مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کا مختلف جگہوں پر مکمل ہوچکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان جگہوں پر ابھی کٹاؤ ہو رہا ہے جہاں ابھی کام نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بہار سیلاب: 74 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 23 اموات

تاہم ابھی بھی مختلف جگہوں پر کٹاؤ کو روکنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کا نقصان کم سے کم ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.