ETV Bharat / state

Jharkhand CM Hemant Soren الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو نااہل قرار دے دیا - ہیمنت سورین کی کرسی خطرے میں

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق آفس آف پرافٹ کیس میں الیکشن کمیشن کا خط راج بھون پہنچ گیا ہے۔ جس میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو نااہل قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے اہلکار نے اس کی تصدیق کی ہے۔EC Disqualified Jharkhand CM Hemant Soren

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 1:00 PM IST

رانچی: ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق آفس آف پرافٹ کیس میں الیکشن کمیشن کا خط راج بھون پہنچ گیا ہے۔ گورنر رمیش بیس آج دوپہر بعد دہلی سے رانچی پہنچنے والے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ رانچی پہنچنے کے بعد وہ کسی بھی وقت ریاست کے عوام کو الیکشن کمیشن کی سفارش سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ دوپہر میں گورنر کے رانچی پہنچنے پر پردہ اٹھ جائے گا۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہیمنت سورین کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔EC Disqualified Jharkhand CM Hemant Soren

آج صبح بی جے پی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے کے ٹویٹ نے جھارکھنڈ کی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا خط گورنر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اگست نہیں گزرے گا۔ واضح رہے کہ 18 اگست کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق کان کنی لیز معاملے میں الیکشن کمیشن میں دلائل مکمل ہو گئے تھے۔ یہ معاملہ سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے 10 فروری کو اٹھایا تھا۔ 11 فروری کو انہوں نے گورنر سے ملاقات کی اور ہیمنت سورین کو ایم ایل اے کے عہدے سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ بعد میں راج بھون نے یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔ اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے سب سے پہلے چیف سکیرٹری سے تصدیق شدہ دستاویزات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد کمیشن میں دونوں فریقین کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ ہیمنت سورین کے خلاف کان کنی کے معاملے میں جانچ چل رہی ہے۔ یہ کیس ان کے اپنے نام پر کان کنی لیز الاٹمنٹ کیس سے متعلق ہے۔ ہیمنت پر عہدے کے غلط استعمال کے الزامات ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ گورنر کے ماننے کا پابند ہے۔ بی جے پی نے گورنر سے غیر قانونی الاٹمنٹ کی شکایت کی تھی۔ بی جے پی نے اسے مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ قرار دیا ہے۔ اب گورنر کے رانچی پہنچنے پر ہی صاف ہو پائے گا کہ یمنت سورین عہدے پر بنے رہیں گے یا کچھ اور ہل چل ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jharkhand Cabinet Decision: پچاس ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز کے عہدے بنانے کی منظوری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.