ETV Bharat / state

Jharkhand Political Crisis جھارکھنڈ سیاسی بحران، سی ایم ہاؤس سے اراکین اسمبلی روانہ

جھارکھنڈ سیاسی بحران کے دوران عظیم اتحاد کے تمام رہنما بس میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے ہیں۔ تمام اراکین اسمبلی اور وزراء کو کسی خفیہ مقام پر لے جایا گیا ہے۔ CM Hemant Soren with UPA MLAs leave

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 27, 2022, 4:34 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 5:44 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ سیاسی بحران کے دوران تین بسوں میں سوار ہوکر یو پی اے کے تمام اراکین اسمبلی اور وزراء جھارکھنڈ سے روانہ ہوگئے ہیں، ایسا مانا جارہا ہے کہ وزیر اعلی ہیمنت سرین کے ساتھ اراکین کھنٹی کے ڈومرگاری گئے ہیں۔ بس میں سوار اراکین کی تعداد 37 بتائی جارہی ہے۔ Jharkhand Political Crisis

اطلاعات کے مطابق ان ایم ایل ایز کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لیے دوسری جگہ شفٹ کیا جارہا ہے۔ تینوں بسوں کی سربراہی خود وزیر اعلی ہیمنت سورین کررہے تھے، جو پہلی بس میں اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے، ان کے علاوہ کانگریس جے ایم ایم اور آر جے ڈی کے ایم ایل ایز بشمول وزیر صحت بننا گپتا، عالمگیر عالم، امبا پرساد شامل ہیں۔ اس سے قبل سی ایم ہاؤس میں میٹنگ کے بعد ایم ایل ایز کو سامان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ میڈیا والوں کے سوال پر انہوں نے کہیں جانے سے انکار کر دیا تھا۔ CM Hemant Soren with UPA MLAs leave for unknown destination on three buses

جھارکھنڈ سیاسی بحران، سی ایم ہاؤس سے اراکین اسمبلی روانہ

سی ایم ہیمنت سورین بغیر کسی تناؤ کے بس میں نظر آرہے ہیں اور ایم ایل اے کے ساتھ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔ سیاسی بحران کے درمیان ہیمنت سورین اور یو پی اے اپنے ایم ایل ایز کو متحد رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی کے ایم ایل اے کو رانچی سے باہر لے جایا گیا ہے۔ سی ایم ہیمنت سورین ایم ایل ایز کے ساتھ کھنٹی کے ڈومرگاری گیسٹ ہاؤس پہنچے۔ جہاں کھنٹی کے ایس پی سمیت کئی افسران ہیں۔ اراکین اسمبلی کے قیام کے لیے گدے اور کرسیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ Jharkhand Political Crisis

مزید پڑھیں:

اس سے قبل ہفتہ کی صبح یو پی اے کے اراکین اسمبلی کی ایک میٹنگ سی ایم کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔ اس میٹنگ سے پہلے ہی ایم ایل اے اپنی گاڑیوں میں سامان لے کر پہنچے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے لیے کچھ دن پہلے ہی تیاریاں کی گئی تھیں اور ولوو بس بھی بک کرائی گئی تھی۔ جمعہ کو ہی ہوئی میٹنگ میں ایم ایل اے کو رانچی سے باہر جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا تھا۔ UPA MLAs leave CM Hemant Soren's residence in 3 buses

Last Updated : Aug 27, 2022, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.