دمکا: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں ایک بار پھر پٹرول اسکنڈل کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس بار معاملہ جرمنڈی تھانے کے بھلکی گاؤں کا ہے۔ بھلکی گاؤں کی رہنے والی ماروتی کماری کو اس کے شادی شدہ عاشق راجیش راوت نے کل رات پیٹرول ڈال کر جلا دیا،لڑکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اسے پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے رمس ریفر کر دیا گیا ہے۔Boyfriend burnt girlfriend in Dumka
دراصل ماروتی کماری اور راجیش راوت کے درمیان 2019 سے دوستی تھی،راجیش راوت نے اسی سال 2022 کے فروری میں شادی کی، اس کے بعد ماروتی کے گھر والے بھی اس کی شادی کے لیے دولہے کی تلاش میں تھے لیکن راجیش راوت نے کہا کہ میں بھی تم سے شادی کروں گا اور اگر تم نے شادی نہیں کی تو میں تمہیں پٹرول سکینڈل کی طرح جلا کر مار ڈالوں گا۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔
بتایاجارہا ہے کہ راجیش دروازہ توڑ کر ماروتی کے گھر میں داخل ہوا اور اس پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی، راجیش رام گڑھ تھانہ علاقہ کے مہیش پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔
مزید پڑھیں:دمکا: قتل کے معاملے میں دو گرفتار
اس سلسلے میں جرمونڈی کے ایس ڈی پی او شیویندر کمار نے بتایا کہ کل رات راجیش نے ماروتی کو جلا کر مارنے کی کوشش کی ہے۔ لڑکی بالغ ہے۔ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ہم اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔