دمکا: جھارکھنڈ میں دمکا ضلع کے کاٹھی کنڈ تھانہ علاقہ سے پولیس نے بدھ کو درخت سے لٹکی ایک طالبہ کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق بڑ تلا گاﺅں میں درخت سے لٹکی ایک لڑکی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لڑکی ضلع کے کاٹھی کنڈ تھانہ علاقہ کے آم گاچھی گاﺅں کی رہنے والی تھی۔ وہ 10 ویں جماعت میں پڑھتی تھی اور گذشتہ پانچ دنوں سے گھر سے غائب تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پھولو جھانو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ Dumka Girl Found Hanging From Tree
جانکاری کے مطابق جس کی لاش ملی، وہ دسویں جماعت کی طالبہ تھی اور امگاچی کی رہنے والی تھی۔ چند روز قبل وہ بڈتلہ گاؤں میں اپنے بڑے والد کے گھر آئی تھی۔ پانچ روز قبل وہ کسی کو بتائے بغیر گھر سے چلی گئی تھی۔ کاٹھی کنڈ پولیس اسٹیشن کے انچارج شیامل کمار منڈل نے بتایا کہ منگل کی شام گھر والوں نے تھانے میں اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد بدھ کی صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔ جسم مکمل طور پر گل گیا ہے اور بہت زیادہ بدبو آرہی ہے جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ طالبہ کی موت کئی دن پہلے ہو چکی ہے۔
ایس ایچ او شیامل کمار منڈل نے کہا کہ وہ گھر والوں سے بات کر رہے ہیں، ساتھ ہی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل تفتیش کے بعد ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے یا قتل کا۔
یہ بھی پڑھیں: Couple's Body Found at Noida: جوڑے کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی