ETV Bharat / state

بی جے پی ارکان کا اسمبلی میں دھرنا - جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن

بھارتیہ جنتا پارٹی نے قانون ساز پارٹی کے رہنما بابو لال مرانڈی کو اپوزیشن رہنما کا درجہ دیئے جانے سمیت دیگر مطالبا ت کی حمایت میں آج بی جے پی آراکین اسمبلی کے بیچ میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔

بی جے پی ممبران کا اسمبلی میں دھرنا
بی جے پی ممبران کا اسمبلی میں دھرنا
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 11:47 PM IST

اسمبلی کی کاروائی شروع ہونے سے قبل بی جے پی اراکین اسمبلی نے مرانڈی کو اپوزیشن رہنما کا درجہ دیے جانے اور جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کا چھٹا مقابلہ جاتی امتحان رد کرنے کے مطالبہ پر ایوان کے باہر مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد ایوان کی کاروائی شروع ہوتے ہی مانڈو سے بی جے پی کے رکن اسمبلی جے پی پٹیل نے کہاکہ 'جب وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اپوزیشن رہنما تھے تب انہوں نے جے پی ایس سی کا چھٹا مقابلہ جاتی امتحان رد کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے اس سمت میں کوئی ضروری قدم نہیں اٹھایا ہے جبکہ امتحان نتائج کی مخالفت میں سینکڑوں امیدوار دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے جے پی ایس سی کے چھٹے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان کو رد کرنے کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے رکن بابولال مرانڈی کو اپوزیشن رہنما کادرجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے درمیان میں آگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔

اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے اپوزیشن اراکین سے ایوان کی کاروائی بہتر طریقے سے چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 'ہولی کی چھٹی سے قبل یہ ایوان کی کاروائی کا آخری دن ہے اس لیے اراکین اپنی اپنی سیٹوں پر جاکر بیٹھ جائیں اور کاروائی چلنے دیں۔

اس پر بی جے پی اراکین اسمبلی نے اسے عوامی مفاد کا مسئلہ بتاتے ہوئے کہاکہ 'اس سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ اس کے بعد بی جے پی کے اراکین ایوان کے درمیان ہی دھرنے پر بیٹھ گئے اورنعرے بازی کرنے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.