جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں تعاون دینے کیلئے ریاست کے باشندوں کی تعریف کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ سبھی کے تعاون کی وجہ سے ہی ریاست میں کورونا کی توسیع کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے ۔
سورین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گذشتہ چھ مہینوں میں ریاستی حکومت کو کچھ سخت فیصلے لینے پڑے، جن کی وجہ سے سبھی کو کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن جس ہمت اور صبر کے ساتھ سبھی نے اس انفکیشن کا اب تک سامنا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ریکوری ریٹ 77 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے انفکیشن کی شرح میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ یہ کامیابی کورونا سے لڑنے والوں اور ریاستی باشندوں کے تعاون کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ یہ لڑائی ابھی جاری ہے۔ ملک میں کورونا کا انفکیشن بڑھتا جارہا ہے۔ اس لے زیادہ سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے بچنے کی ضرورت ہے۔
سورین نے کہا کہ سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کریں۔ آپس میں دوری رکھیں، لیکن دلوں کو جوڑے رکھیں۔ پیار، بھائی چارہ، ہم آہنگی اور آپسی تعاون سے ہی کورونا وبا کو دور بھگا پائیں گے۔
بھیڑ میں جانے سے بچیں، سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں: ہیمنت - انفکیشن کی شرح
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے انفکیشن کی شرح میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ یہ کامیابی کورونا سے لڑنے والوں اور ریاستی باشندوں کے تعاون کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ یہ لڑائی ابھی جاری ہے۔