ETV Bharat / state

Rape Case in Simdega آٹھ سالہ لڑکی سے ساتھ مبینہ طورپر جنسی زیادتی - ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

سمڈیگا میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں اہل خانہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔Rape with eight year old girl in Madrasa

جنسی زیادتی
جنسی زیادتی
author img

By

Published : Dec 12, 2022, 7:26 PM IST

سمڈیگا: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمڈیگا کے کولیبیرا تھانہ علاقہ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔ واقعہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے تھانے میں شکایت کی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ کمار نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔Rape with eight year old girl in Madrasa

جنسی زیادتی

متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے کولیبیرا پولیس اسٹیشن کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ لڑکی اتوار کو پڑھنے گئی تھی۔ پڑھائی ختم ہونے کے بعد استاد نے دوسرے بچوں کو گھر جانے کی اجازت دی لیکن اس نے بچی کو وہیں رکوایا پھر اسے اپنے کمرے میں لے جا کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔ استاد نے لڑکی کو دھمکی بھی دی کہ وہ یہ واقعہ کسی کو نہ بتائے۔ جس کے بعد لڑکی گھر پہنچی اور گھر والوں کو ساری بات بتائی۔ اس کے ساتھ ہی لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ 2 ماہ قبل بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈر کے مارے اس نے یہ باتیں کسی کو نہ بتائی تھی۔ جس کے بعد اہلخانہ نے عہدیداروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انجمن کے عہدیداروں نے پیر کی صبح مدرسہ میں ہنگامی میٹنگ کی اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی۔ تاہم واقعہ کے بعد ملزم امین اللہ عرف امین مدرسہ چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ انجمن کے عہدیداران متاثرہ کے اہلخانہ کے ساتھ آج پولیس اسٹیشن پہنچے اور ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ خاندان نے کولیبیرا تھانے کو درخواست دی ہے جس میں ملزم امین اللہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریری درخواست کی بنیاد پر کولیبیرہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

انجمن کے صدر ممتاز عالم نے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے انجمن کی سربراہی میں تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پوری انجمن اور معاشرہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Saint Raped Teenager: سادھو نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.