ETV Bharat / state

'بابو لال نے اقتدار کے بغیر ترقی کے لیے کام کرکے دکھایا' - رانچی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ بابو لال مرانڈی کا 14 برس بعد بی جے پی میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 'مسٹر مرانڈی نے دکھایا کہ کوئی بھی شخص اقتدار کے بغیر بھی ریاست کی ترقی کیلئے کام کر سکتا ہے۔'

'بابو لال نے اقتدار کے بغیر ترقی کیلئے کام کرکے دکھایا'

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 11:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:25 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رانچی میں عظیم الشان اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کئی برس کے بعد مسٹر مرانڈی نے گھر واپسی کی اور کمل کے نشان کے ساتھ پھر سے منسلک ہوگئے ہیں۔'

'بابو لال نے اقتدار کے بغیر ترقی کیلئے کام کرکے دکھایا'
'بابو لال نے اقتدار کے بغیر ترقی کیلئے کام کرکے دکھایا'

انہوں نے کہا کہ میں بابو لال مرانڈی اور ان کی پارٹی کے کارکنان کا بی جے پی میں خیر مقدم کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کبھی باہری نہیں ماناجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص بغیر طاقت اور اقتدار کے رہ سکتا ہے اور پھر بھی ترقی کیلئے کام کرسکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ سنہ 2014 میں قومی صدر بننے کے فورا بعد مسٹر مرانڈی کو پارٹی میں واپس لانے کی کوشش کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تھوڑے ضدی ہیں اس لئے وہ آسانی سے بھروسہ نہیں کرتھے لیکن اب انہوں نے سبھی کی خواہش کو قبول کر لیا ہے اور بی جے پی میں واپس آگئے ہیں۔

[

انہوں نے کہا کہ مسٹر مرانڈی کے آنے سے بی جے پی اور مقامی قیادت کو تقویت ملے گی ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.