ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی کورونا سے موت

ضلع دھنباد کے کتراس میں 16 دنوں کے اندر کورونا وائرس سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 12:22 PM IST

دھنباد: ماں سمیت پانچ بیٹوں کی کورونا وائرس سے موت

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اس مہلک وبا نے دھنباد کے کتراس میں ایک کنبے کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ کنبہ کے چھ افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے پورے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ کتراس کے چودھری کنبہ کے چھٹے شخص کی موت پیر کے روز رانچی کے ریمز ہسپتال میں ہوئی۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے کورونا نے اس خاندان کی 88 سالہ بزرگ خاتون کی جان لی۔ اس کے بعد ایک ایک کرکے اس خاتون کے پانچ بیٹے بھی کورونا سے ہلاک ہو گئے۔

باگھمارا کا کتراس علاقہ اب کورونا کا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ بوکارو کے نیلم نرسنگ ہوم میں گزشتہ 4 جولائی کو 88 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ ان کی موت کے بعد ان کے دو بیٹے یکے بعد دیگرے (ایک دھنباد کے کووڈ-19 ہسپتال میں تو دوسرا پی ایم سی ایچ میں) کورونا سے دم توڑ بیٹھے۔ کورونا سے متاثر تیسرے بیٹے کو رانچی کے ریمز میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ جہاں اس کی بھی موت ہو گئی۔

انتظامیہ نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ علاقے کے تمام لوگ عالمی وبا کے خوف سے اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ اس خاندان کی 88 سالہ خاتون کا کسی رشتے دار کی شادی کی تقریب میں شامل ہونا پورے خاندان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ اس تقریب سے واپس آنے کے بعد وہ خاتون کورونا سے متاثر پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کووڈ 19 سے مزید چار اموات

واضح رہے کہ ضلع دھنباد میں کورونا وائرس کے کل 401 کیسز ہوگئے ہیں جس میں سے 185 افراد صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ وہیں اب تک 9 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.