ETV Bharat / state

گری ڈیہہ: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک - لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال بھیجا

جھارکھنڈ کے ضلع گری ڈیہہ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس میں 4 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص کی موت ہسپتال میں ہوگئی۔

گری ڈیہہ: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
گری ڈیہہ: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : May 22, 2020, 11:15 AM IST

ضلع میں جوڑا پہاڑی کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کار نے ایک موٹر سائیکل میں زوردار ٹکر مارتے ہوئے کار سیدھے پیڑ سے ٹکرا گئی۔

گری ڈیہہ: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

کار میں سوار دونوں نوجوان اور موٹر سائیکل پر سوار تین افراد میں سے دو شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ موٹرسائیکل سوار تیسرا شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے میڈیا افراد اور پولیس نے صدر اسپتال پہنچایا، لیکن اس کی بھی ہسپتال میں موت ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں موٹر سائیکل پر سوار پیرٹانڑ بلاک کے کملسِنگھا کا رہائشی 25 سالہ بینیلال ہانسدا، سومرا ٹوڈو اور پتیا ٹوڈو شامل ہیں۔ کار میں سوار بشن پور کا رہائشی 19 سالہ محمد اسلم اور 24 سالہ محمد شہید انصاری جو کی ڈانڈیاڈیہہ کا رہائشی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے پیر ٹانڑ کے بینی لال اور سومرا اس کے پڑوسی ہیں۔ جب کہ پتیا سومرا کے والد ہیں۔ موقع پر موجود پنّا لال ٹوڈو نے بتایا کہ نایک ٹڈو نامی ایک نوجوان بیمار تھا۔ وہ اسی بیمار کا علاج کروانے کے لئے نایک کے بڑے بھائی بلارام ٹوڈو کے علاوہ بنی لاال، سومرا اور پتیا کے ساتھ الگ موٹر سائیکل پر ڈاکٹر کے پاس گیا تھا۔

جہاں علاج کروانے کے بعد تمام چھ افراد الگ الگ موٹر سائیکل پر اپنے گھروں کو جارہے تھے۔ ایک موٹرسائیکل پر بینی لال، سومرا اور سومرا کے والد اس کے ساتھ تھا، جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر وہ مریض کو لیکر بلارام کے ساتھ تھا۔ اسی درمیان جوڑا پہاڑی پار کرتے ہی سامنے سے تیز رفتار سویفٹ کار آئی اوربائیں جانب چل رہے بینی لال کی موٹر سائیکل پر زور دار ٹکر ماردی، جس کے بعد یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

معاملے کی اطلاع ملنے پر صدر ایس ڈی ایم پریرنہ دکشت، سی او رویندر کمار سنہا کے علاوہ متعدد اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیجا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.