عالمی وبا کورونا سے جاری لڑائی کے مابین جھارکھنڈ کے سابق اراکین اسمبلی نے جمعرات کو وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں پانچ لاکھ 51 ہزار روپے کا عطیہ پیش کیا۔
وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے مل کر جھارکھنڈ کے سابق اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں پانچ لاکھ 51 ہزار روپے کا چیک دیا۔

مسٹر سورین نے عطیہ کے لیے تمام سابق اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا بحران کی اس گھڑی میں یہ امداد ی رقم بےحد اہم ہے۔
کورونا کے خلاف چل رہی جنگ میں ساتھ دینے کے لیے سابق اراکین اسمبلی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
پوری ریاست میں مختلف تنظیموں کے ساتھ ۔ ساتھ عام لوگ بھی مدد کے لیے ہاتھ بڑھارہے ہیں، اس سے یقینی طور سے ہم کورونا پرفتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
وہیں سابق اراکین اسمبلی نے کہاکہ انہوں نے اپنی پینشن کی رقم سے عطیہ دیا ہے۔ مستقبل میںبھی سبھی سابق اراکین اسمبلی سے رقم اکٹھا کر کے کورونا سے بچاﺅ اور روک تھام کے لیے مزید امدادی رقم وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں دی جائے گی، اس کے لیے سبھی سابق اراکین اسمبلی سے رابطہ کیاجارہا ہے۔
وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے لیے چیک دینے کے دوران دویندر ناتھ چمپیا، ہیمنت پڑتاپ دیہاتی، رام جی لال سارڈا اور کیشو مہتو کملیش اور سناتن مانجھی موجود تھے۔