جھارکھنڈ میں کرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دمکا کے آمچواں گاؤں کے پاس جنگل میں چار نقاب پوش بدمعاشوں نے تاجر منوج کمار دوبے کی موٹر سائیکل کی ڈیکی توڑ کر اس میں رکھے 22 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
منوج کمار دوبے سائنتھیا بیربھوم ضلع کا رہنے والا ہے، منوج دھان خریدنے کا کام کرتا ہے، گھر سے پیمنٹ کرنے کے لیے نکلے تھے، بنگال جھارکھنڈ سرحد پر یہ واقعہ پیش آیا۔
منوج نے بنگال پولیس کو اطلاع دی، بنگال پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ جھارکھنڈ کی سرحد پر ہوا ہے، اسی لیے جھارکھنڈ پولیس کو اس کی اطلاع دیں۔اس کے بعد منوج نے شیکری پاڑہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔
منوج کا کہنا ہے کہ وہ اس راستے سے آتے جاتے ہیں، جنگل کے پاس چار نقاب پوش آئے اور مارپیٹ کے بعد ڈیکی میں رکھے 22 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔