جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے میڈیکل کالج میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں کے ہمراہ کینسر کے مریضوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: عالمی یوم کینسر: کینسر کے ماہر ڈاکٹر کا خصوصی انٹرویو
انہوں نے کہا کہ' کینسر کا علاج ممکن ہے۔ وقت پر علاج ہونے سے جان بچائی جا سکتی ہے لہذا سماج کے خوف کے بغیر اس مرض کو اپنے لواحقین کو بتائیں اور علاج کرائیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کے مطابق رواں عشرے میں اس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور یہ مرض بڑی عمر کی خواتین اور نوعمر لڑکیوں تک کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔'
واضح رہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی شائع کردیہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہلاکتوں میں سے ہر آٹھویں ہلاکت کی وجہ کینسر ہے۔
دنیا بھر میں ہر برس تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے کینسر کے باعث موت کا شکار بن جاتے ہیں، یہ تعداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے۔'