ETV Bharat / state

'کشمیری پنڈتوں کے لیے الگ کالونی بنائیں گے' - وادی کشمیر

مرکزی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کے لیے وادی کشمیر کے دس اضلاع میں الگ کالونی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 10:20 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:59 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز کشمیری پنڈتوں کی ایک وفد کو یقین دلایا کہ حکومت کشمیر کے 10 اضلاع میں ان کے لیے الگ کالونی بنائے گی۔

معروف انگریزی نیوز چینل انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے شائع ایک خبر کے مطابق امت شاہ نے وفد سے کہا کہ مرکزی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ پنڈتوں کے لیے کشمیر کے 10 اضلاع میں الگ کالونی بنائے گی اور عسکریت پسندوں کی جانب سے تباہ کیے گئے مندروں کو دوبارہ تعمیر اور مرمت کرے گی۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق وفد میں اتل کول، کرنل تاج ٹکو ، ڈاکٹر سریندر کول، سنجے گنجو اور پارکیشت کول شامل تھے۔ انہوں نے آج امت شاہ سے ملاقات کی۔

کشمیری پنڈتوں نے اپنی ملاقات کے دوران وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ وہ بے گھر پنڈتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

پنڈتوں نے امیت شاہ پر زور دیا کہ وہ وادی کشمیر میں برادری کی عزت اور وقار واپسی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.