ETV Bharat / state

مغربی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ کا جموں دورہ - دھماکوں میں دو اہلکار زخمی ہوئے

گذشتہ ہفتہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں دو دھماکے ہوئے تھے۔

Jammu airbase
جموں ایئربیس
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 10:28 PM IST

جمعہ کو مغربی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ نے فوجی افسران کی ٹیم کے ساتھ جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈرون حملے کے معاملے میں تحقیقات کی پیشرفت جاننے کے لیے این آئی اے کے تفتیشی کاروں اور دیگر ماہرین سے بات چیت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں دو دھماکے ہوئے تھے، جن سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن حساس علاقے میں ہوئے دھماکوں نے سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگائے۔ وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تحقیقات باضابطہ طور پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این آئی اے اور نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکار پہلے ہی جموں وارد ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ انڈین ایئر فورس کے ائرپورٹ پر ہوئے دھماکوں میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے لیکن سکیورٹی ایجنسیز کے لئے یہ پتہ لگانا ایک چیلنج ہے کہ ان حساس علاقوں تک ڈرون کیسے پہنچ گئے۔

ایک ڈرون دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ایک عمارت کی چھت پر گرایا گیا جس کے بعد ہوئے دھماکے سے کنکریٹ کی چھت میں ایک بڑا سوراخ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Jammu Airport Blasts: جموں ایئرپورٹ پر دھماکہ، دو جوان زخمی

اسی بیچ جمعہ کے روز مغربی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ نے اپنی فوج کے افسران کی ٹیم کے ساتھ جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈرون حملے کے معاملے میں تحقیقات کی پیشرفت جاننے کے لئے این آئی اے کے تفتیشی کاروں اور دیگر ماہرین سے بات چیت کی۔ قبل ازیں ہائی سکیورٹی جموں ایئر فورس اسٹیشن میں دھماکوں کے بعد آس پاس اور دیگر اہم ترین تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.