جموں (جموں کشمیر) : ایس او ایس انٹرنیشنل کے چیئرمین، راجیو چُنی نے جموں و کشمیر اسمبلی میں پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے مہاجرین - جو جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں آباد ہیں - کے لئے کم از کم آٹھ نشستیں مختص (ریزرو) رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اور ایل او سی پر تعیناتی کے لیے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے بے گھر مہاجرین کے ساتھ ساتھ میرپور - مظفر آباد - پونچھ سکاؤٹس کی بٹالین بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
راجیو چُنی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’جموں و کشمیر میں پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے آئے تقریباً 17 لاکھ پناہ گزین رہائش پذیز ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان مہاجرین کو سیاسی طور پر با اختیار بنانے سے چین اور پاکستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا جا سکے گا۔‘‘ چُنی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ’’پاکستان کو اس کی بد اعمالیوں کے لیے بے نقاب کیا جانا چاہیے اور یہ اُسی صورت ممکن ہے جب پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے یہاں آئے نسل کشی کے اصل متاثرین (ویسٹ پاک ریفیوجیز) کو جموں و کشمیر اسمبلی میں سیاسی طور پر با اختیار بنایا جا سکے۔‘‘
مزید پڑھیں: جموں میں ویسٹ پاک ریفوجیز کا احتجاج
انہوں نے حکومت ہند سے حد بندی کمیشن ارکین پارلیمنٹ - جنہوں 2010میں جموں و کشمیر کا دورہ کرکے مرکزی سرکار کو سفارشات تجویز کی تھیں - کی تجویز کردہ سفارشات کو قبول کرکے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آٹھ نشستیں مختص کرنے کے پناہ گزینوں کے حقیقی اور جائز مطالبے پر غور کرنے کی بھی اپیل کی۔ چُنی نے جموں و کشمیر کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر پناہ گزینوں کو جاری کردہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کو مناسب شناخت فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔