جموں کے اگروال نامی آشرم میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے یہ افراد 11 مارچ سے درماندہ ہے۔ انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور گھر واپس جانے کے منتطر ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے درماندہ افراد نے کہا کہ ان کے پاس کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے گھر جانے کا بندوبست کیا تاکہ وہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوپائے۔