ETV Bharat / state

Kashmir Weather جموں میں موسم کی صورت حال - weather in kashmir

جموں وکشمیر کے کئی علاقوں میں موسم مختلف رہا ہے کہیں تو گرمی دیکھی گئی اور کہیں بارش کا ہلکا اثر دیکھا گیا۔ Kashmir Weather

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 25, 2023, 11:41 AM IST

جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہونے کی وجہ سے گرمی کے ساتھ نمی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جموں سمیت دیگر کئی اضلاع میں گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ مموسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق منگل کو ریاست کے کچھ حصوں میں بارش ہو سکتی ہے، جب کہ جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں 26 اور 27 جولائی کو شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

دریں اثنا، پیر کو ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم صاف رہا۔پیر کو جموں میں صاف موسم کے ساتھ دن کا آغاز ہوا۔ دن کے وقت ہلکے بادل چھائے رہے۔ تاہم گرمی کے ساتھ نمی بھی دیکھی گئی۔ یہاں دن میں نمی (ہمیڈیٹی) کا تناسب 72 ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کا اثر بازار پر بھی نظر آرہا ہے۔ چلچلاتی دھوپ کے بجائے لوگ شام کو ضروری خریداری کے لیے نکل رہے ہیں۔ جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا زیادہ 35.3 اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سیلسیس تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

ڈویژن کے دیگر علاقوں میں موسم صاف ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری طرف کشمیر میں موسم صاف ہونے کی وجہ سے سری نگر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے تھوڑا زیادہ 29.6 اور گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ لیہہ میں کل رات کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.