ETV Bharat / state

'ہم بھی چاہتے ہیں کہ فور جی بحال ہو جائے'

جتیندر سنگھ کا کہنا تھا: 'فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ کورٹ میں ہے، عدالت کی ہدایات ہیں، میں آپ کی بات سمجھتا ہوں کہ اس سے صحافیوں اور دوسرے لوگوں کو دقتوں کا سامنا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فور جی موبائل انٹرنیٹ بحال ہو جائے۔'

'ہم بھی چاہتے ہیں کہ فور جی بحال ہو جائے'
'ہم بھی چاہتے ہیں کہ فور جی بحال ہو جائے'
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 8:08 AM IST

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم مانتے ہیں کہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے صحافیوں اور دیگر پیشہ ور لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ پارٹی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا: 'فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ کورٹ میں ہے، عدالت کی ہدایات ہیں، میں آپ کی بات سمجھتا ہوں کہ اس سے صحافیوں اور دوسرے لوگوں کو دقتوں کا سامنا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فور جی موبائل انٹرنیٹ بحال ہو جائے۔'

جموں و کشمیر میں سال گذشتہ کے پانچ اگست سے فور جی موبائل انٹرنیٹ مسلسل معطل ہے جس کے نتیجے میں صحافیوں، طلبا اور دوسرے پیشہ ور لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مواصلاتی کمپنیاں صارفین سے فور جی موبائل انٹرنیٹ کے چارجز تو وصولتے ہیں لیکن انہیں ٹو جی وبائل انٹرنیٹ ہی فراہم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.