انتظامیہ کی جانب سے کووڈ کے بڑھتے معاملات کو کم کرنے کے حوالے سے جموں کے بیئر ہاؤس جو کہ جموں کی اناج کی سب سے بڑی منڈی ہے، کی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اہم پیش رفت دیکھنے کو ملی جس میں اناج منڈی ایسوسی ایشن نے رضاکارانہ طور پر منڈی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا اور منڈی کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ٹریڈرس اسوسی ایشن کے صدر دیپک گپتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے رضاکارانہ طور پر تاجروں سے مدد کرنے کی اور تعاون کی اپیل کی تھی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کل اناج منڈی میں میٹنگ منعقد کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب اناج منڈی میں کام کررہے لوگوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور شام 6 بجے منڈی کو بند کردیا جائے گا۔