ETV Bharat / state

وشنو دیوی: پریشان حال مزدوروں کا امداد کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:32 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران وشنو دیوی میں کام کررہے مزدور بے روز گار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دو چار ہیں ۔

وشنو دیوی: مزدوروں کا امداد کا مطالبہ
وشنو دیوی: مزدوروں کا امداد کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مزدوروں نے اپنے اہل خانہ کے لیے مرکزی علاقے کی انتظامیہ سے فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویشنو دیوی: مزدوروں کا امداد کا بطالبہ

واضح رہے کہ راجوری کے کوٹرنکہ علاقے کے سینکڑوں افراد گزشتہ کئی برسوں سے کٹرا میں واقع وشنودیوی میں کام کررہے ہیں۔

کوٹرنکہ راجوری کے درمن، کاندرا، ترگائیں شاہ پور وغیرہ کے مختلف علاقوں کے مزدور اکٹھے ہوگئے اور مدد کی اپیل کی۔

سماجی کارکن ایڈوکیٹ گفتار احمد چودھری اور سرجیت سنگھ ٹھاکر نے ایل جی جموں و کشمیر اور سی ای او شرائن بورڈ سے درخواست کی کہ وہ تمام مزدوروں کی فوری مدد کریں جو گذشتہ کئی برسوں سے کٹرا میں کام کررہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے لئے آمدنی حاصل کررہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب ان تمام مزدوروں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہون نے کہا کہ'ہر سال جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مزدور کٹرا میں کام کرتے ہیں اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ صرف ان کی کمائی کا ذریعہ ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

گفتار احمد چودھری نے کٹرا میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کے لیے فوری تعاون کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ 'یہ لوگ جہاں آپنی روٹی روزی کماتے ہیں۔ وشنو دیوی مندر میں آنے والے تمام افراد کو عزت کے ساتھ وہاں کا دورہ کرواتے ہیں۔'

مزدوروں کا کہنا تھا کہ 'وہ پسماندگی کا شکار ہیں کیونکہ یہ ان کا واحد ذریعہ ہے نہ تو ان کے پاس زراعت کے لئے زمین ہے اور نہ ہی کمانے کا کوئی ذریعہ ہے۔

مزدوروں میں سے سید محمد منظور اورنورمحمد چوہان نے کہا کہ 'شرائن بورڈ نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے اور ہم گذشتہ 20 سالوں سے کٹرا میں کام کررہے ہیں لیکن اس بار ہم مکمل طور پر بے روز گار ہو چکے ہیں۔

کئی دیگر مزدور عبد الشکور، عبدالوحید، مکھن حسین ، ادریس، فرید احمد، عبدالنزیر، صدام حسین، منشی خان، خلیل احمد، شفیق احمد، نے بھی مدد کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.