ETV Bharat / state

Temple Vandalised in Jammu: جموں میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے مندر میں توڑ پھوڑ

جموں کے سدھرا علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے رات کے اندھرے میں ایک مندر میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ وہیں، جموں کے مختلف علاقوں میں اس واقعے کے خلاف احتجاج ہوا۔Temple Vandalised in Jammu

unknown-miscreants-vandalised-temple-in-jammu-police-cordon-off-area-to-initiate-probe
جموں میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے مندر میں توڑ پھوڑ
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 4:14 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے سدھرا علاقے میں ایک مندر کے اندر گھس کر ناملعوم شرپسندوں نے رات کے اندھیرے میں توڑ پھوڑ کی۔ اس توڑ پھوڑ کے خلاف جموں کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔ وہیں جموں و کشمیر پولیس نے سدھرا علاقہ میں فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ سیاسی مباسرین کے مطابق اس طرح کے واقعات جموں کشمیر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی ایک اور کوشش ہے تاکہ لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جائے Temple Vandalised in Jammu۔

جموں میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے مندر میں توڑ پھوڑ

مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ کی رات کو نامعلوم افراد نے جموں کے سدھرا علاقے میں قائم کالی ماتا دیوی مندر کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ مقامی لوگوں کو اس واقعے کی اطلاع صبح سویرے ملی جب وہ مندر میں گئے۔ پولیس نے علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات کی ہے تاکہ علاقے میں صورتحال پر امن رہے۔ پولیس فورس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ وہیں مندر میں داخلے پر بھی فی الحال پابندی لگا دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مندر میں رکھی مورتیوں کو بھی توڑا پھوڑا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ایک فارنسک سائنس لیب (ایف ایس ایل) کو تحقیقات کے لیے نمونے جمع کرنے کے لیے مندر بھیج دیا ہے۔ اس واقعے کے خلاف جموں جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک بجرنگ دل کے کارکنوں نے مندر کی بے حرمتی کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجرنگ دل کے ریاستی صدر راکیش بجرنگی نے کہا کہ جموں میں پھر سے ایک بار مندر کی توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد بھی جموں کشمیر پولیس قصورواروں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ وہیں دوسری جانب جموں رانی پارک علاقے میں ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے بھی اس واردات کے خلاف احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.