سردار ولبھ بھائی پٹیل 31 اکتوبر 1875ء میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ بھارت کے ایک سیاسی و سماجی رہنما تھے، آپ نے تحریک آزادئ ہند اور بعد از تقسیم ہند بھارت کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت اور دنیا بھر میں انہیں 'سردار' کے نام سے جانا جاتا تھا اس لیے آپ سردار ولبھ بھائی پٹیل بھی کہلاتے ہیں۔
سردار کا تعلق بھارت کی ریاست گجرات سے تھا اور آپ ایک کامیاب وکیل تھے۔ آپ نے سول نافرمانی کی تحریک میں گجرات کے عوام کو متحد کیا جو برطانوی راج کی ظالمانہ راج نیتی کے خلاف زبردست احتجاج تھا۔ اس کردار کے باعث آپ گجرات کے موثر ترین رہنماؤں میں سے ایک ہو گئے۔
بعد ازاں آپ انڈین نیشنل کانگریس کے اعلیٰ ترین عہدوں تک پہنچیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ آپ نے 1934ء اور 1937ء کے انتخابات میں کانگریس کو اور بعد ازاں بھارت چھوڑ دو تحریک کو منظم کیا۔
تقسیمِ بھارت کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم کی حیثیت سے موجودہ بھارت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں آپ نے بھرپور عسکری قوت کا مظاہرہ کیا اور کئی ریاستوں کو وفاقِ بھارت میں شامل کیا۔
مزید پڑھیں: 'آزاد بھارت کی بات کرنے والوں کو جھٹکا'
اس کارروائی کے باعث انہیں 'بھارت کا مرد آہن' (Iron man of India) کہا گیا۔ دراصل 3 جون کے منصوبے کے تحت ہندوستان بھر کی تقریباً 600 امارتوں میں مقامی نوابوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ بوقت تقسیم بھارت یا پاکستان جس میں شامل ہونا چاہیں اپنی مرضی کے مطابق شامل ہو سکتے ہیں۔
15 اگست 1947ء کی حتمی تاریخ تک سوائے تین ریاستوں کے تقریباً تمام ریاستیں بھارتی دباؤ کو برداشت نہ کر سکیں اور بھارت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
یہ تین ریاستیں جموں و کشمیر، جوناگڑھ اور حیدرآباد تھیں۔ ان تینوں ریاستوں کو عسکری قوت کے ذریعے بھارت میں شامل کیا گیا۔
جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں ہفتہ وحدت کے موقع پر ادھم پور میں سی آر پی ایف اور گورنمنٹ ڈگری کالج کی ٹیم کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا کھیلا کیا گیا۔
اس مو قع پر ایم کے خان کمانڈیٹ سی آر پی ایف ، پرنسپل نوتن رسوترا، کالج عملے، سی آر پی ایف افسران سمیت کالج کے تمام طلبا نے میچ کا لطف اٹھایا۔
سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ذریعے ضلع بھر میں 21 اکتوبر سے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، جو 27 اکتوبر تک اختتام پذیر ہونگی۔