ETV Bharat / state

آئی آئی ایم جموں میں 'آنندم ۔ خوشی کا مرکز' کا افتتاح - قومی تعلیمی پالیسی 2020

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل سے اندرونی خوشی کو تلاش کرنے اور جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مراقبہ اور یوگا کے ذریعے 'متوازن زندگی' پر توجہ دینے کی صلاح دی۔

آئی آئی ایم جموں میں 'آنندم ۔ خوشی کا مرکز' کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 7:36 AM IST

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال 'نشنک' نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں ورچوئل موڈ کے ذریعے آئی آئی ایم جموں میں 'آنندم - خوشی کا مرکز' کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر تعلیم نے اپنے خطاب کے دوران آئی آئی ایم جموں کو نئے منصوبے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبا کے تعلیمی نصاب میں خوشی کو شامل کرنا ہمارے ملک کو بااختیار بنانے کی سمت ایک بہت ہی اہم اقدام ہے۔

خوشی کا مرکز قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ جڑا ہوا ہے جس کا مقصد سب کے لئے کلی بہبود حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم ہمارے تعلیمی نظام کو نئی اونچائیوں تک لے جائے گا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل سے اندرونی خوشی کو تلاش کرنے اور جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مراقبہ اور یوگا کے ذریعے 'متوازن زندگی' پر توجہ دینے کی صلاح دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یوگا اور فٹ انڈیا موومنٹ کے ذریعہ طلبا اور پیشہ ور افراد کے معمولات میں تعلیم اور پیشہ وارانہ زندگی میں توازن لانے کے لئے انتھک کوششیں کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.