ETV Bharat / state

مرکزی وزیر تعلیم نے جموں میں ’آنندم: سنٹر فار ہیپی نیس‘ کا افتتاح کیا - Anandam: Center for Happiness'

مرکزی وزیر تعلیم نے آئی آئی ایم جموں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’آنندم: سنٹر فار ہیپی نیس‘ کا افتتاح کیا۔

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 7:47 PM IST

مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ایم جموں میں آنندم: سنٹر فار ہیپی نیس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر نشنک نے کہا، ’’آج کی اس متحرک دنیا میں جہاں ہم روز نئے نئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، خصوصاً کورونا جیسی وبا کی وجہ سے نئے چیلنجز کے پیش نظر سبھی کو خاص طور سے طلباء کو اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینی ہوگی۔ ذہنی صحت کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانا اور انہیں اسے جسمانی صحت کے مساوی ہی اہمیت دینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا، انتہائی اہم ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں آئی آئی ایم جموں میں ’خوشی‘ پر مبنی یہ مرکز پوری طرح سے ذہنی فلاح کے لئے وقف ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک نرالی پہل ہے اور یقیناً یہ اپنے قیام کے مقصد کو پوراکرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس بات میں بالکل بھی شک نہیں ہے کہ خوش افراد زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں۔ اسی طرح جب کوئی طالب مثبت توانائی کا جذبہ پیداکرتا ہے، تو اس میں سیکھنے کی خواہش، مثبت نقطہ نظر، عزم مصمم اور معاشرتی وابستگی کی بھی ترقی ہوتی ہے۔ دراصل حقیقی خوشی اور مثبتیت کا ذریعہ کہیں دورنہیں ہے، بلکہ ہمارے اندر ہی موجود ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہم خوش ہوکر کام کریں گے تو ہماری ذہانت ترقی کرے گی اور ہماری خوشی کے اشاریہ میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا: ’’کووڈ کے دور میں ہم نے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ اور اہل خانہ کی ذہنی صحت اور نفسیاتی مدد مہیا کرنے کے لئے خودسپردگی کی پہل کی شروعات کی تھی اورآج آنندم، ذہنی تندرستی کی سمت میں ایک نیا قدم ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.