جموں میں حکام نے بتایا کہ پولیس نے پیر کو یہاں دو افراد کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر آئی پی ایل میچوں پر غیر قانونی بیٹنگ میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے شہر کے مضافات میں گومنہاسا میں ایک دکان پر چھاپہ مارا اور آئی پی ایل میچوں پر غیر قانونی بیٹنگ لگانے میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا۔
گرفتار ہونے والوں کی شناخت پون کمار اور ابیمانو کے نام سے ہوئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے 69 ہزار روپے کی بیٹنگ کی رقم ضبط کی گئی، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔