ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امسال امرناتھ یاترا کیلئے 123 لنگر قائم کیے جائیں گے - langers for amrnath yatra 2023

رواں برس یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے امرناتھ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شدومد سے جاری ہیں۔

امرناتھ یاترا 2023
امرناتھ یاترا 2023
author img

By

Published : May 10, 2023, 9:24 PM IST

امسال امرناتھ یاترا کیلئے 123 لنگر قائم کیے جائیں گے

جموں: سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں سرکاری صطح پر کی جارہی ہیں جبکہ امسال امرناتھ یاترا کے لیے 123 لنگر عقیدت مندوں کے لیے قایم کیے جائیں گے۔ یہ لنگر یاترا کے دونوں راستوں (بلتل اور پہلگام) پر لگائے جائیں گے۔اس حوالے سے امرناتھ شرائن بورڈ نے لنگر تنظیموں کو اجازت دے دی ہے۔ بورڈ نے لنگر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنے سیواداروں کے کاغذات 15 مئی تک بھیج دیں۔ لنگر والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 جون تک اپنے مقامات پر پہنچ جائیں۔اجازت ملتے ہی لنگر تنظیموں نے ضروری سامان اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ یاترا کے راستوں کے علاوہ لکھن پور سے لیکر پہلگام اور بلتل تک 50 سے زیادہ لنگر لگائے جانے ہیں، جس کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے اجازت دی جائے گی۔

اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں واقع بابا امرناتھ کا دھام ہندوؤں کا ایک بڑا یاتری مرکز ہے۔ یہ سطح سمندر سے تقریباً 13,600 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ سفر پر جانے کے دو راستے ہیں۔ ایک پہلگام اور دوسرا بال تال سونہ مرگ سے۔ پہلگام کا راستہ لمبا ہے۔ دوسری طرف بال تال کا راستہ چھوٹا ہے لیکن اس میں خطرات زیادہ ہیں۔ اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی اور رکشا بندھن کے دن یعنی 31 اگست کو ختم ہوگی۔

مزید پڑھیں: Yatra Registration for Service Providers: یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کے رجسٹریشن کیلئے رامبن میں کاؤنٹر کا قیام

بتادیں کہ یاترا کے دونوں راستوں پر لنگر فراہم کرنے کے لیے 123 لنگر تنظیموں نے شرائن بورڈ کو درخواست دی تھی۔ اجازت ملنے کے بعد شرائن بورڈ نے 15 مئی تک سیواداروں کے دستاویزات طلب کیے ہیں جن میں پولیس تفتیشی سرٹیفکیٹ اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی شامل ہے۔ اگرچہ لنگر تنظیموں نے مختلف مدت کے لیے درخواست دی تھی، لیکن بورڈ نے یاترا کی پوری مدت کے لیے اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال 117 لنگر لگائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.