تاہم جموں کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے سکریٹری سیول ایوی ایشن کو خط لکھ کر جموں ایئر پورٹ کے رنوے کو بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے جموں ایئر پورٹ پر رنوے بند نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے لکھا کہ جموں ائر پورٹ کے رنوے پر مرمت کرنے کا کام اس طرح کیا جائے تاکہ سیول ایئر ٹریفک متاثر نہ ہوں۔
چیف سیکرٹری نے اپنے خط میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایئر پورٹ پر رنوے کو بند کرنے کی وجہ سے جموں کشمیر انتظامیہ متاثر ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: غیرملکی سفارتکاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر
ذرائع کے مطابق انڈین ایئر فورس کی طرف سے رنوے بند کرنے کی ہدایت پر جموں ایئر پورٹ اتھارٹیز اور ایئر لائنز نے جموں ایئرپورٹ کے رنوے کو 5 مارچ سے 20 مارچ تک مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔