ETV Bharat / state

Amit Shah In Jammu عسکریت پسندوں کے عزائم کچھ بھی ہوں،ایجنسیاں مستعد ہوکر اس کا مقابلہ کرینگی - جموں و کشمیر خبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمع کی دوپہر جموں پہنچے،جہاں ایل جی منوج سنہا سمیت متعدد افسران اور عہدیداران نے ان کا خیر مقدم کیا۔Amit Shah In Jammu To Meet Families Of Those Killed In militant attacks

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 5:51 PM IST

Updated : Jan 13, 2023, 8:09 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں پہونچے،انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ کے اندر سیکورٹی گاڈ کو بڑھانے کا فیصلہ جموں میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ راجوری عسکریت پسندوں کے حملے کے متاثرین کی موت کا بدلہ لیا جائے گا۔

امت شاہ

جموں کے راجبون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کو تین مہینوں کے اندر بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہمیں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سیکورٹی ایجنسیاں آپ کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ راجوری ضلع میں ہوئے عسکریت پسندانہ حملے کی تحقیقات جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے، قومی تحقیقاتی ایجنسی کو سونپ دی گئی ہے۔ این آئی اے اور جموں پولیس مل کر اس کی تحقیقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس،فوج و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں حملوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

وزیر داخلہ کا جموں و کشمیر کا دورہ راجوری ضلع میں ہوئے حملوں کے بعد ہوا ہے، راجوری کے ڈھنگری بستی میں اقلیتی برادری کے سات افراد بشمول دو بچے ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ نے راجوری حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی فون پر بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا انہوں نے ولیج ڈیفنس کمیٹیوں (VDCs) کو مضبوط کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

انہوں نے پہلے دن امت شاہ نے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری اے کے مہتا، شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Amit Shah Rajouri Visit Cancelled مرکزی وزیر داخلہ جموں پہنچے، راج بھون میں اجلاس منعقد کیا

Last Updated : Jan 13, 2023, 8:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.