ETV Bharat / state

The Smart Jammu City Mission : 'جموں شہر اسمارٹ سٹی میں جلدی تبدیل ہوگا' - جموں شہر سمارٹ سٹی میں جلدی تبدیل ہوگا

جموں میونسپل کارپوریشن Jammu Municipal Corporation کے کمشنر اونی لاواسا نے جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس Jammu Smart City Projects پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

جموں شہر سمارٹ سٹی میں جلدی تبدیل ہوگا :کمشنر اونی لاواسا

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 4:21 PM IST

جموں کشمیر کی جانب سے جموں شہروں کو اسمارٹ سٹی The Smart Jammu Citiesبنانے کے خواب کو اب عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں میونسپل کارپوریشن Jammu Municipal Corporation کے کمشنر اونی لاواسا نے جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹسJammu Smart City Projects پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ متعلقہ کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اس حوالے سے کام میں سرعت لائیں اور زمینی سطح پر ایک مثبت نظریہ کے ساتھ اس منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائیں۔

جموں شہر سمارٹ سٹی میں جلدی تبدیل ہوگا :کمشنر اونی لاواسا
کمشنر نے جموں شہر کو جدید اور پائیدار شہروں میں تبدیل کرنے کے لئے بین شعبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے علاوہ بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے، نقل و حرکت میں اضافہ اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانے پر سرشار توجہ دینے پر زور دیا۔اشتہاری پینل کی تنصیب کے بارے میں پیشرفت کا جائزہ لیا جموں شہر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے سائیکل سروس کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ جموں شہر کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔

جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکیٹو افسر اور کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اونی لاواسا نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جموں شہر میں سائیکل سروس اس سال آئندہ ماہ کے اوائل تک شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سروس کے لئے شہر کے مختلف مقامات میں 120 سائیکل اسٹینڈس بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے پہلے ہی ٹینڈرس جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت جموں شہر کے بالائی علاقوں کا سفر کرنے کے لئے آٹھ سو سائیکل جن میں 80 برقی سائیکل ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت کا استعمال کرنے والے مسافر کو سائیکل اپنے نزدیکی سائیکل اسٹینڈ پر رکھنا ہوگا اور وہ کیو آر کوڈ کے ذریعے وہ اس کا کرایہ ادا کر سکتے ہیں۔

موصوف سی ای او نے کہا کہ سائیکل کو جگہ ٹریک کرنے کے لئے جی پی ایس لگا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سائیکل سروس کو تین ماہ میں لانچ کیا جا سکتا ہے تاہم اس کو غالباً سال آئندہ کے ماہ جنوری میں شروع کیا جائے گا۔ مزید کہا کہ اس کے لئے میونسپل دفتر جموں میں ایک سینیئر افسر کی نگرانی میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.