ETV Bharat / state

'فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت' - فور جی موبائل انٹرنیٹ کی عدم دستیابی

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

4G internet
فور جی انٹرنیٹ
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:51 PM IST

انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے صحافیوں اور دیگر پیشہ ور لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ پارٹی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ کورٹ میں ہے، عدالت کی ہدایات ہیں، میں آپ کی بات سمجھتا ہوں کہ اس سے صحافیوں اور دوسرے لوگوں کو دقتوں کا سامنا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی

موصوف نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فور جی موبائل انٹرنیٹ چل جائے۔ قابل ذکر ہے جموں و کشمیر میں سال گذشتہ کے پانچ اگست سے فور جی موبائل انٹرنیٹ مسلسل معطل ہے جس کے نتیجے میں صحافیوں، طلبا اور دوسرے پیشہ ور لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ عام لوگوں کا کہنا ہے کہ مواصلاتی کمپنیاں صارفین سے فور جی موبائل انٹرنیٹ کے چارجز تو وصولتے ہیں لیکن انہیں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ ہی فراہم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.