ETV Bharat / state

Tehsildar Bahu Arrested رشوت لینے کے الزام میں تحصیلدار باہو گرفتار - تحصیلدار جموں باہو گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو نے جموں کے باہو علاقہ کے تحصیلدار روہت شرما کو 50 ہزار روپپے رشورت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔مذکورہ تحصیلدار زمین کے کاغذات کے عوض میں شکایت کنند گان سے ایک لاکھ رشوت طلب کی تھی۔Tehsildar Bahu Arrested While Taking Bribe

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 14, 2022, 9:39 PM IST

جموں:اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے تحصیلدار جموں سٹی ساؤتھ (باہو) روہت شرما کو ان کے دفتر سے 50 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔ Tehsildar Bahu Arrested
ذرائع کے مطابق روہت شرما نے زمین کے کاغذات کے عوض سے ایک شخص سے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ تحصیلدار روہت شرما کو گرفتار کرنے کے بعد اے سی بی نے نہ صرف ان کے دفتر بلکہ ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں سے شواہد اکٹھے کیے۔

اے سی بی سے موصولہ اطلاع کے مطابق آر ایس پورہ میں رہنے والے ایک شخص نے سٹی ساؤتھ میں زمین خریدی تھی۔ اور اب جب وہ تحصیلدار کے پاس اس زمین کو اپنے نام کروانے کے لیے گئے تو تحصیلدار نے اس سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ دونوں کے درمیان 50 ہزار روپے دینے کا معاہدہ ہوا۔

مزید پڑھیں: ACB Court Anantnag convicts Patwari: اننت ناگ میں پٹواری کو 30 ماہ قید کی سزا

اس دوران زمین خریدنے والے شخص نے اے سی بی سے رجوع کیا اور اس سے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ اے سی بی نے پیر کی شام تقریباً چھ بجے شکایت کنندہ کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے تحصیلدار کے پاس بھیج دیا۔ جون ہی تحصیلدار کو رشوت کی رقم دی گئی تو اے سی بی کے افسران نے موقع پر ہی تحصیلدار کو پکڑ لیا۔ اے سی بی نے آزاد گواہوں کی موجودگی میں تحصیلدار سے نقدی رقم 50 ہزار بھی ضبط کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.