ETV Bharat / state

Jammu Narwal Blast جموں کے نروال میں پر اسرار دھماکہ

author img

By

Published : May 2, 2023, 12:28 PM IST

Updated : May 2, 2023, 12:51 PM IST

جموں کے علاقے نروال میں پٹرول پمپ پر ایک پر اسرار دھماکے جیسی آواز سنی گئی ہے، اس دھماکے میں پٹرول پمپ پر جزوی نقصان ہوا تاہم کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
جموں کے علاقے نروال علاقے میں پر اسرار دھماکہ

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے نروال علاقے کے فروٹ منڈی کے پاس واقع پیٹرول پمپ پر ایک پر اسرار دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس دھماکے کی آواز کافی دور تک سنائی دی۔ وہیں اس دھماکے سے پیٹرول پمپ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ پیٹرول پمپ کے بازو میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ ہے۔ اس دھماکے کے بعد بینک کے ملازمین میں بھی خوف کا ماحول ہے۔ اس دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے ملازمین نے بتایا کہ ہم کام مصروف تھے کہ اسی دوران ایک زور دار دھماکہ کی آواز ہمیں سنائی دی جس کے بعد ہماری بلڈنگ کانپ گئی۔ اس کے بعد ہمیں ایک اور دھماکے کی آواز سنائی دی، ہم ڈر کے بلڈنگ سے فورا باہر نکلے۔

ملازمین کے مطابق اس بینک میں کافی تعداد میں لوگ کام کرتے ہیں اگر اس دھماکے سے آگ لگ جاتی تو کوئی بھی زندہ نہیں بچتا۔ انہوں نے بتایا کہ دو دھماکے ہوئے ہیں۔جس کے بعد ہم نے فورا بلڈنگ خالی کردی۔ بینک ملازمین نے مطالبہ کیا کہ پہلے انفکشن ٹیم آئے اور پورا معائنہ کریں اس کے بعد ہی ہم لوگ بینک میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسی علاقے نروال میں دو بم دھماکے ہوئے تھے جس میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔ جموں کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا تھا کہ نروال میں دو بم دھماکے ہوئے جس میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے اس دھماکے کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن چلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Jammu Narwal Twin Blast جموں نروال دھماکے میں زخمیوں کیلئے پچاس ہزار روپئے امداد کا اعلان، ایل جی

Last Updated : May 2, 2023, 12:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.