ETV Bharat / state

جموں میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک مقامی شخص کو گرفتار کیا جسے جموں شہر میں دھماکہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

جموں میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
جموں میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 9:59 PM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے ضلع ریاسی کے ماہور کے رہنے والے محمد اشرف ولد غلام الدین کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں'

پولیس کے مطابق 27 دسمبر کی شام کو پولیس نے این ایچ ڈبلیو بائی پاس روڈ پر ایک ناکہ لگایا تھا اور گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہوئے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس ایک بیگ تھا جس سے دو دستی بم بر آمد ہوئے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

عمرعبداللہ کا فرضی لیٹر پیڈ استعمال کرنے والے ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ شخص شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔ اسے سرحد پار سے کام کرنے والوں نے شہر میں گرینڈ دھماکے کرنے کا کام سونپا تھا۔

بیان کے مطابق گرفتار شخص عسکریت پسندوں سے رابطے میں تھا جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بروقت کاروائی کی وجہ سے جموں شہر میں عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ اتوار کے روز ضلع پونچھ میں ایک عسکری معاون کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے 6 ہینڈ گرینیڈ برامد کیے گئے تھے۔

جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو بھی 25 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ دونوں عسکری تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.