ETV Bharat / state

Suspected Drone Movement جموں ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کی نقل حمل، ہائی الرٹ جاری

جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون کی نقل و حرکت ہوائی اڈے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھی جہاں اے ٹی سی کے رڈاروں نے اس کا پتہ لگایا۔Suspected Drone Movement

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 4:04 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ائر ٹریفک کنٹرول میں نصب راڈار نے ڈرون کی نقل و حمل کے بارے میں جوں ہی اطلاع دی تو فوری طور پر ہوائی اڈے کے اردگرد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔Suspected Drone Movement

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جموں ہوائی اڈے کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی نقل و حمل کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون کی نقل و حرکت ہوائی اڈے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھی جہاں اے ٹی سی کے رڈاروں نے اس کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد ڈرون کی نشاندہی کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں ہوائی اڈے اور ائر فورس اسٹیشن میں تعینات عملے کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روزعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں جموں ہوائی اڈے میں قائم ائر فورس اسٹیشن عمارت پر ڈرون کے ذریعے بم گرائے گئے جس کے نتیجے میں دو اہلکار معمولی طورپر زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Army Firing Pushes Back Pakistan Drone: فوج نے پاکستانی ڈرون کو واپس دھکیل دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.