پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ زیر آرڈر نمبر 1022 آف 2021 میں کہا گیا ہے کہ 'جموں ڈویژن کے گرمائی زون میں آنے والے 12جماعت تک کے سبھی اسکولوں میں 8 جون 2021 سے 25 جولائی 2021 تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
تاہم اس عرصہ کے دوران ہفتے میں ایک مرتبہ ٹیچرز اور طلبہ کے مابین کچھ مخصوص ایپلی کیشن جیسے واٹس آپ ،گوگل میٹ وغیرہ کے ذریعہ رابطہ رہے گا'۔
اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'ہفتہ وار سرگرمیاں معمول کے تحت ہی چلتی رہیں گی، جبکہ اسکولوں میں پڑھنے پڑھانے والے اساتذہ طلبہ کی دقتوں اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے موبائل فون اور واٹس ایپ کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔