ETV Bharat / state

Jammu-Srinagar Highway Closed: سری نگر جموں قومی شاہراہ بند کردی گئی - مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ بند کردی گئی

جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھال اورمہررام بن میں چٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی گئی ہے۔ Jammu-Srinagar National Highway Closed After Landslide

سری نگر جموں قومی شاہراہ بند کردی گئی
سری نگر جموں قومی شاہراہ بند کردی گئی
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 12:25 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر آج صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر روک دی گئی۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھال اور مہر رام بن میں چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پہلے سے ہی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے۔ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:Avalanche Warning In JK کئی اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.