کورنا وائرس کے دوران پورے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے میں تمام لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن اس وبا کے دور میں اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کئی لوگ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
اس میں ڈاکٹر، پیرامیڈیکل ملازمین، پولیس اہلکار اور صحافی ایک واریئرز کے طور پر کام کرر ہے ہیں۔
اس دوران بہت سے صحافی اس کورونا کی گرفت میں بھی آچکے ہیں لیکن پولیس اور ڈاکٹر یا کورونا کے باقی واریئرز کی طرح حکومت نے صحافیوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی ہے۔
اس کودیکھتے ہوئے جموں کے آر ایس پورہ میں ایک نوجوان سماجی کارکن گورو چیب نے صحافیوں کو ایک لاکھ کا انسورینش کرا کر انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔
اس دوران گورو چیب نے آر ایس پورا کے پریس کلب کے 10 صحافیوں کو اعزاز سے نوازا، تاکہ کورونا وائرس کے دوران اگر کوئی معاملہ پیش آئے تو صحافیوں کو اس سے کچھ راحت مل سکے۔
اس موقع پر گورو چیب نے کہا کہ صحافی بھی کورونا واریرز کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن حکومت نے انہیں نظر انداز کر رکھا ہے۔