ETV Bharat / state

جموں: امر سنگھ کلب میں گیس سلینڈر پھٹنے سے چھ افراد زخمی

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 8:54 PM IST

خطے جموں کے بکرم چوک میں واقع امرسنگھ کلب کی عمارت میں گیس سلینڈر پھٹنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امر سنگھ کلب میں گیس سلینڈر پھٹنے سے چھ افراد زخمی

جموں کے بکرم چوک علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب امرسنگھ کلب کی عمارت کی کچن میں زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی وجہ سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ زور دار دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی، تاہم فائراینڈ ایمرجنسی عملہ فوراً جائے واردات پر پہنچ گیا اور بر وقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

پی ڈی پی، این سی کا سرینگر تصادم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

مقامی لوگوں کے مطابق امرسنگھ کلب کے کچن میں رسوئی گیس سیلنڈر سے گیس رساؤ ہوا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور سیلنڈر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم سرکاری سطح پر امرسنگھ کلب کی کچن میں گیس سیلنڈر پھٹنے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امرسنگھ کلب کی عمارت کے کچن میں زوردار دھماکہ ہوا جسے چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق امرسنگھ کلب عمارت کے کچن میں دھماکہ کیسے ہوا اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.