جموں: مرکزی وزیر برائے شہری امور پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے روز کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے نہ صرف سکiورٹی صورتحال بہتر ہوئی بلکہ اس وقت ہر ایک شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈیشہ ریل حادثے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں جس وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی.انہوں نے مزید بتایا کہ شہری علاقوں کے لوگوں کے لئے میٹرو ایک اثاثہ ہے۔مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہوئے اور تعمیر و ترقی کے کام بھی بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں اور یہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں: Odisha Train Accident کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثے پر مودی کو خط لکھا
اڈیشہ ریل حادثے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ راہل گاندھی کو اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ اپوزیشن پارٹیاں انسانی جانوں پر بھی سیاست کر رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راہل گاندھی کویو پی اے حکومت کی کارکردگی پر نظر دوڑانی چاہیے ۔