ETV Bharat / state

جموں: شیو سینا کا مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج - سرمایہ کاری

شیو سینا کے کارکنوں نے جمعہ کو بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سمیت مرکزی حکومت پر ملک اور جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں میں احتجاج کیا۔

جموں: شیو سینا کا مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 4:34 PM IST

Updated : Aug 13, 2021, 4:42 PM IST

شیو سینا سے وابستہ کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف جموں میں احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سرکار پر جموں و کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

جموں: شیو سینا کا مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج

شیو سینا جموں کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے وقت بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں کشمیر میں تعمیر ترقی ہوگی تاہم زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’جموں کشمیر میں صنعتیں قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم خود حکومت نے تسلیم کیا کہ دو برسوں کے دوران صرف دو غیر مقامی باشندوں نے یہاں غیر منقولہ جائیداد خریدی ہے، جس سے مرکزی حکومت کے دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: راجوری میں لوگوں کا احتجاج، ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم

شیو سینا کے کارکنان نے مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے بجائے ابتر ہوتے جا رہے ہیں، نوجوان بے روزگار ہیں اور سیکورٹی صورتحال میں بہترنی نہ آنے کے سبب بڑی صنعتیں یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں دکھا رہی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں کے پتنگ بازار میں کورونا وائرس سے متعلق پتنگ کی فروخت

شیو سینا صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.