ETV Bharat / state

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شیو سینا کا جموں میں احتجاج

سہانی نے کہا کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں کرنے کا وعدہ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی تیل کی کمپنیوں کو فائدہ پہونچانے کیلئے غریب اور متوسط طبقہ پر مالی بوجھ عائد کررہے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 7:23 AM IST

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شیو سینا کا جموں میں احتجاج
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شیو سینا کا جموں میں احتجاج

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز جموں کے چھنی راما علاقے میں شیو سینا کارکنوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ جس دوران انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر شیو سینا جموں و کشمیر کے صدر منیش سہانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس سے غریب و متوسط طبقہ پر بھاری مالی بوجھ پڑا ہے۔

انہوں نے کہا اب لوگ گاڑیوں میں سفر کرنے کے بجائے گھوڑوں اور ٹانگوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سہانی نے مزید کہا کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں کرنے کا وعدہ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی تیل کی کمپنیوں کو فائدہ پہونچانے کیلئے غریب اور متوسط طبقہ پر مالی بوجھ عائد کررہے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا لاک ڈاؤن میں لوگ مالی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں اور اب حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے انہیں مزید مشکلات میں ڈال رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.