ETV Bharat / state

'شاہ فیصل کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہوا ہے' - آئی اے ایس افسر شاہ فیصل

وزیر اعظم کے دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل کا دل بدل گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور شاہ فیصل
ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور شاہ فیصل
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 8:11 PM IST

جتیندر سنگھ نے ہفتے کے روز جموں کے ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ فیصل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'اس بات پر ہمیں الجھنے اور اپنا دماغ کھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ موٹی بات یہ ہے کہ اُن کا دل بدل گیا ہے۔ جب ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہوتا ہے تو آپ یہ نہیں پوچھتے کہ جنرل انیستھیسیا میں ہوا تھا یا لوکل میں۔ ٹرانسپلانٹ تو ہو ہی گیا ہے'۔

وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ

بتا دیں کہ ڈاکٹر شاہ فیصل، جنہیں پانچ اگست 2019 کے بعد نظربند کیا گیا تھا، پچھلے کچھ ہفتوں سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بہت سراہنا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شاہ فیصل کی سوچ میں اچانک اور واضح تبدیلی نے سوشل میڈیا پر ایک نہ تھمنے والی بحث کو جنم دیا ہے۔

کسانوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کھلے ذہن کے ساتھ کسانوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جو بھی قوانین بنائے گئے ہیں وہ کسانوں کے مفاد میں ہیں۔'

جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'حیران کن بات یہ ہے کہ پچھلی سرکاریں بھی ایسے ہی قوانین بنانے کی کوششوں میں مصروف تھیں۔ اب اُن نکات پر اعتراض کیا جا رہا ہے جو ان قوانین میں شامل ہی نہیں ہیں۔ سرکار غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے تیار ہے۔ جو طاقتیں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں وہ بھی ناکام ثابت ہوں گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.