ETV Bharat / state

Road Accident in Kathua کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، 16 مزدور زخمی

جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر لگیٹ موڑ کے قریب صبح نو بجے کے قریب پیش آئے حادثے میں 16 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور مزدوروں کو کام کے لیے لے جانے والے پک اپ سے جا ٹکرایا۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، 16 مزدور زخمی
کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، 16 مزدور زخمی
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 2:34 PM IST

کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، 16 مزدور زخمی

کٹھوعہ: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ہوئے سڑک حادثہ میں 16 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے تین مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دراصل جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر کٹواہ کے لگیٹ موڑ کے قریب ٹرک نے لوڈ کیرئر کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں لوڈکیرئر میں سوار 16 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ مزدور گاڑی میں سوار ہو کر کام پر جا رہے تھے۔ اس لوڈکیرئر گاڑی کے ساتھ سیمنٹ مکسر مشین کو بھی باندھا گیا تھا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ میں داخل کرایا گیا ہے۔

جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر لگیٹ موڑ کے قریب صبح 9 بجے کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں ایک کنکریٹ مکسر مشین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور مزدوروں کو کام کے لیے لے جانے والے لوڈ کیرئیر سے جا ٹکرایا۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وہیں ڈرائیور حادثے کے بعد ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولس نے کیس درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ جب کہ ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لئے ہائی وے پر پولیس ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے۔ جموں کشمیر میں آئے روز سڑک حادثات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خاص کر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آئے دن سڑک حادثات کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Odisha Train Accident بنگلور کے لوگوں نے کی ریلوے اسٹیشن پر پھنسے مسافرین کی امداد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.