جموں: سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے خاطر جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جہاں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے وہیں جموں شہر اور جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں Amarnath Yatra Security tight۔ جمو ں خطے میں جگہ جگہ ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر سرینگر سے جموں آنے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں میں مکان مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرایہ داروں کے بارے میں فوری طورپر تفصیلات متعلقہ پولیس تھانوں میں جمع کریں۔ انہوں نے کہاکہ اضافی پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار پہلے ہی کشمیر پہنچ ہیں اور انہیں جنوبی کشمیر کے حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ بھگوتی نگر جموں سے پوترا گھپا تک جگہ جگہ فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔'
ذرائع نے کہاکہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ وادی بھر میں سیکورٹی فورسز کو رات کا گشت تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں میں بین الاقوامی کنٹرول لائن اور اس کے آس پاس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، جبکہ سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کو بھی مشکوک نظر آنے والے افراد کے بارے میں فوری طورپر پولیس کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔'
دریں اثنا جموں میں اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کیے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران جموں صوبے میں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ بھگوتی نگر اور اس کے آس پاس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔'
مزید پڑھیں: