ETV Bharat / state

آرٹیکل 370 فیصلہ: جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا،ایل جی سنہا - سپریم کورٹ آف انڈیا

ایل جی جموں و کشمیر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ اگست 2019 کو نئے جموں وکشمیر کی بنیاد رکھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج جموں وکشمیر امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔Manoj Sinha On Article 370 Verdict

ایل جی سنہا
ایل جی سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 9:14 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے جبکہ ہڑتال اور پتھراؤ اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک بھی اب ہڑتالی کیلنڈر جاری نہیں کررہا ہے۔ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھنے سے جموں وکشمیر ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے گا۔
ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ اگست 2019 کو نئے جموں وکشمیر کی بنیاد رکھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج جموں وکشمیر امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوا جبکہ پتھراؤ اور ہڑتال اب داستان ماضی بن گئے ہیں۔ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ جموں وکشمیر اب عسکریت پسندی کے بجائے سیاحت کے لئے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے چار سالوں سے جموں وکشمیر نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے، اب ہر سال ہزاروں کی تعداد میں تعمیراتی پروجیکٹ مکمل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک اب ہڑتالی کیلنڈر بھی جاری نہیں کررہا۔‘
منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے امن و امان کے قیام کی خاطر انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کیا۔

مزید پڑھیں:

جموں وکشمیر کی سیاحت کے بارے میں منوج سنہا نے کہا کہ پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں سیاح یہاں پر آئے اور امسال کے آخر تک سبھی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔ایل جی موصوف نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے باعث ہی جموں وکشمیر میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.