ETV Bharat / state

RSS Chief In Jammu آر ایس ایس سربراہ نے جموں میں باوے والی مندر میں پوجا کی - آر ایس ایس سر سنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت

آر ایس ایس چیف ڈاکٹر موہن بھاگوت جموں کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ آج اپنے دورے کے تیسرے روز انہوں نے جموں شہر میں ماتا باوے والی مندر میں پہنچ کر خصوصی پوجا کی۔

rss-chief-mohan-bhagwat-reached-bawe-wali-mata-in-jammu
Etv Bharat آر ایس ایس سربراہ نے جموں میں باوے والی مندر میں حاضری دی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 3:48 PM IST

آر ایس ایس سربراہ نے جموں میں باوے والی مندر میں حاضری دی

جموں:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت تین روزہ دورے پر جموں جمعہ کے روز پہنچے تھے۔ آج شاردیہ نوراتری کے پہلے دن، انہوں نے جموں شہر میں ماتا باوے والی کے مندر کے درشن کئے اور خصوصی پوجا کی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو نوراتری کی مبارکباد دی۔ سرسنگھ چالک کے قیام کے دوران جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر بھاگوت اتوار کو سہ پہر 3:30 بجے کٹھوعہ اسٹیڈیم میں رضاکاروں سے خطاب کریں گے۔ کٹھوعہ، سانبہ، بسوہلی، بلاور کے رضاکار اس میں حصہ لیں گے۔ اس سے پہلے وہ کٹھوعہ کے مکھرجی چوک میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں: RSS Chief In Jammu جموں میں بی جے پی لیڈران نے آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات کی

قبل ازیں ہفتہ کو ایک پروگرام میں سنگھ کے رضاکاروں نے ماحولیات کے تحفظ، سماجی ہم آہنگی اور ہندوستان کے روایتی خاندانی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ تنظیمی نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جانی چاہئے۔ اس کے ساتھ آر ایس ایس کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے۔ ڈاکٹر بھاگوت نے شاخ کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیموں کے ساتھ رابطہ میٹنگ کی۔ سنگھ پریوار کی 38 تنظیموں کے 105 رضاکاروں نے ہفتہ کی صبح سے دوپہر تک جموں و کشمیر صوبے کے سنگھ ہیڈکوارٹر میں منعقدہ رابطہ میٹنگوں میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.