جموں: مرکزی وزیر مملکت برائے بجلی شری کرشن پال نے پیر کے روز بتایا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کافی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کی خاطر اٹھارہ ہزار کروڑ روپیہ منظور کیے گئے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار وزیر مملکت نے سانبہ میں تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ Revamping power infra in J&K
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی ترقی کے حوالے سے موجودہ مرکزی حکومت کافی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بارہ ہزار کروڑ روپیہ منظور کیے گئے ہیں۔ اُن کے مطابق یوٹی میں بجلی سسٹم کو درست کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ revamping power infra in J&K
موصوف وزیر مملکت نے بتایا کہ آئے روز مرکزی وزراء جموں وکشمیر کے دورے پر آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت یوٹی کی تعمیر وترقی اور یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کافی سنجیدہ ہے۔ اس سے قبل مقامی لوگوں کے ایک وفد نے مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات کے دوران جائز مسائل اُبھارے۔ adequate power supply